پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Mohammad Ishaq Afsar Afaqi کی غزلیں — Mohammad Ishaq Afsar Afaqi Ghazals

Mohammad Ishaq Afsar Afaqi کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ترے کرم نے وہ دیوانگی عطا کی ہے (غزل)

ترے کرم نے وہ دیوانگی عطا کی ہے

کہ جس نے تیری ہی تشہیر جا بجا کی ہے

ابھی سے آپ کی آنکھوں میں آ گئے آنسو

ابھی تو میں نے فسانے کی ابتدا کی ہے

رہے تو ہم رہے دار و رسن کے دیوانے

ہمیں نے پرورش جذبۂ انا کی ہے

ادا شناس محبت کو حق ہے جینے کا

حیات ہے تو دل درد آشنا کی ہے

جبیں کو جزو در یار کرکے چھوڑ دیا

نماز میں نے ادا کی تو یوں ادا کی ہے

حضور اپنا سفینہ نہ ڈوبتا ہرگز

یقین کیجئے سازش یہ ناخدا کی ہے

جنون سجدہ طرازی میں کس کو ہوش افسرؔ

کہاں نماز پڑھی اور کب دعا کی ہے

کشاکش سے ہستی کی دامن چھڑائیں (غزل)

کشاکش سے ہستی کی دامن چھڑائیں

چلو نا اجل ہی سے رشتہ جڑائیں

وہ نغمہ مرا میری لے میں سنائیں

جوانی کو پر کیف و رنگیں بنائیں

خدارا یہ آنکھیں نہ آنسو بہائیں

کسی کی نظر سے نہ مجھ کو گرائیں

سفینہ ڈبونا ہے موجوں کی فطرت

تو کیا ناخدا کیا موافق ہوائیں

تو خوددار بن جا اے شوق نظارہ

وہ خود بام پر آئیں تجھ کو بلائیں

چلو نا کہیں دور دنیا سے چل کر

الگ اپنی دنیائے الفت بنائیں

خزاں آشنا ہوں میں افسرؔ مجھے کیا

بہاریں گلستاں میں آتی ہیں آئیں

زمانے کی چالیں سمجھتے ہیں افسرؔ

اب ایسے نہیں ہم کہ دھوکے میں آئیں

مزید غزلیں از Mohammad Ishaq Afsar Afaqi ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں