پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

محمد فاروق دیوانہ کی غزلیں — Mohammad Farooq Deewana Ghazals

محمد فاروق دیوانہ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

گر قوم کی خدمت کرتا ہے (نظم)

گر قوم کی خدمت کرتا ہے

احسان تو کس پر دھرتا ہے

کیوں غیروں کا دم بھرتا ہے

کیوں خوف کے مارے مرتا ہے

اٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے

پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے

جو عمریں مفت گنوائے گا

وہ آخر کو پچھتائے گا

کچھ بیٹھے ہاتھ نہ آئے گا

جو ڈھونڈے گا وہ پائے گا

تو کب تک دیر لگائے گا

یہ وقت بھی آخر جائے گا

جو موقع پا کر کھوئے گا

وہ اشکوں سے منہ دھوئے گا

جو سوئے گا وہ روئے گا

اور کاٹے گا جو بوئے گا

تو غافل کب تک سوئے گا

جو ہونا ہوگا ہوئے گا

یہ دنیا آخر فانی ہے

اور جان بھی اک دن جانی ہے

پھر تجھ کو کیوں حیرانی ہے

کر ڈال جو دل میں ٹھانی ہے

جب ہمت کی جولانی ہے

تو پتھر بھی پھر پانی ہے

مزید غزلیں از محمد فاروق دیوانہ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں