پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

محمد عامر اعوان کی غزلیں — Mohammad Amir Aawan Ghazals

محمد عامر اعوان کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

پگڑیوں والے پگڑیاں پکڑیں (غزل)

پگڑیوں والے پگڑیاں پکڑیں

مسخرے ہنس کے ٹوپیاں پکڑیں

ہم ذرا گھر سے ہو کے آتے ہیں

آپ اتنے میں تتلیاں پکڑیں

گھر سے میں گیند ڈھونڈ لاتا ہوں

آپ بچوں سے تختیاں پکڑیں

جو ہیں شاعر وہ شعر کہتے رہیں

جو مچھیرے ہیں مچھلیاں پکڑیں

آپ سادوں کا شہر میں کیا کام

جائیں گاؤں کی گاڑیاں پکڑیں

سگرٹیں پھونکتے ہیں ہم اور آپ

ان کا اڑتا ہوا دھواں پکڑیں

ہم یہاں ڈوبنے لگے ہیں یار

آپ کہتے ہیں چھتریاں پکڑیں

خیر سے خواب سے فرصت بھی نہیں (غزل)

خیر سے خواب سے فرصت بھی نہیں

دیکھ لے دوست اجازت بھی نہیں

اب مجھے کچھ نہیں اچھا لگتا

کسی بچے کی شرارت بھی نہیں

دیکھ لے ہوں تو پرانا گاہک

سوچ لے اتنی رعایت بھی نہیں

جسم صحرا ہے اسے پانی دو

دل تو دریا ہے ضرورت بھی نہیں

کیا ترا نام نہیں لے سکتا

چاند لکھنے کی اجازت بھی نہیں

شعر تک میں نے کہے ہیں تجھ پر

شام تک تجھ سے محبت بھی نہیں

پھول تک باغ سے لے آیا ہوں

چاند تک تیری ضرورت بھی نہیں

مزید غزلیں از محمد عامر اعوان ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں