پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Mohammad Abid Ali Abid کی غزلیں — Mohammad Abid Ali Abid Ghazals

Mohammad Abid Ali Abid کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

سردی و گرمی و برسات میں آ جاتا ہے (غزل)

سردی و گرمی و برسات میں آ جاتا ہے

مجھ سے ملنے وہ مضافات میں آ جاتا ہے

فصل گل آنے پہ ہو جاتی ہے ویرانی دور

دل خرابے سے خرابات میں آ جاتا ہے

کبھی دانستہ ادا ہو کبھی نا دانستہ

نام تیرا مری ہر بات میں آ جاتا ہے

جسم کی نشو و نما صورت اشیائے زمیں

روئے خوباں فلکیات میں آ جاتا ہے

عشق کا صبر و تحمل ہی سے قائم ہے وقار

نالہ فریاد خرافات میں آ جاتا ہے

خدمت خلق سے ہوتی ہے خدا کی خدمت

عشق مخلوق عبادات میں آ جاتا ہے

بندہ ہو جاتا ہے جب خوگر مشکل عابدؔ

ذائقہ تلخئ حالات میں آ جاتا ہے

اسے ملال ہو کیا دوست کی جدائی کا (غزل)

اسے ملال ہو کیا دوست کی جدائی کا

جو سہہ چکا ہو غم و رنج آشنائی کا

بھلائی میں بھی نکالا سبب برائی کا

بنا دیا ہے عدو نے پہاڑ رائی کا

یہ چاند تارے یہ سورج ہیں کیا دریچے ہیں

تجھے بھی شوق ہے گویا کہ خود نمائی کا

تڑپتا دیکھ کے چرکے لگائے بسمل کو

ستم تو ٹھیک پہ عالم تری ڈھٹائی کا

میں جب یہاں سے گیا میرے ہاتھ خالی تھے

حساب لے لیا دنیا نے پائی پائی کا

مزید غزلیں از Mohammad Abid Ali Abid ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں