پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

مرزا سلطان احمد بیگ کی غزلیں — Mirza Sultan Dehlvi Ghazals

مرزا سلطان احمد بیگ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

بگڑے دل دونوں تھے ایسے کہ بنائے نہ بنے (غزل)

بگڑے دل دونوں تھے ایسے کہ بنائے نہ بنے

غیر اپنے نہ ہوئے اپنے پرائے نہ بنے

جذب دل راہ نکال ایسی کہ اس بد خو کو

غیر روکے بھی تو گھر میرے بن آئے نہ بنے

تم وہ ضدی کہ جو روٹھو تو منائے نہ منو

دل وہ کم بخت جو بگڑے تو بنائے نہ بنے

اس نقاہت کا برا ہو کہ وہ جب سامنے آئیں

آنکھ اٹھائے نہ اٹھے ہونٹ ہلائے نہ بنے

دل کو سلطاںًٍ کے محبت نے وہ بخشا ہے اثر

کہ جہنم بھی جو چاہے تو جلائے نہ بنے

وصل کا اس سے کرو اظہار کیا (غزل)

وصل کا اس سے کرو اظہار کیا

جو کہے اک بات پر سو بار کیا

قتل پر یہ دم بہ دم انکار کیا

ہو گئی ہے کند کچھ تلوار کیا

جن کی فطرت میں تلون ہے بتو

ایسوں کا انکار کیا اقرار کیا

بزم دشمن میں ہوئے تم جلوہ ریز

ہم نہیں تھے طالب دیدار کیا

میرے نالے سن کے وہ کہنے لگے

کوئی مرتا ہے پس دیوار کیا

میری شوریدہ سری کے سامنے

ہیں یہ زنداں کے در و دیوار کیا

مزید غزلیں از مرزا سلطان احمد بیگ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں