پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Minu Bakshi کی غزلیں — Minu Bakshi Ghazals

Minu Bakshi کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تیرا ارماں تری حسرت کے سوا کچھ بھی نہیں (غزل)

تیرا ارماں تری حسرت کے سوا کچھ بھی نہیں

دل میں اب تیری محبت کے سوا کچھ بھی نہیں

زندگی مجھ کو کہاں لے کے چلی آئی ہے

دور تک سایۂ ظلمت کے سوا کچھ بھی نہیں

ہر طرف پھول حقیقت کے کھلے ہیں لیکن

آنکھ میں خواب حقیقت کے سوا کچھ بھی نہیں

یوں ترے غم میں ہوں پامال کہ لگتا ہے مجھے

زندگی جیسے اذیت کے سوا کچھ بھی نہیں

رہ گئی دب کے مرے دل ہی میں امید وصال

اب ملال شب فرقت کے سوا کچھ بھی نہیں

بات کیا ہے کہ مرے دوستوں کے ہاتھوں میں

سنگ دشنام و ملامت کے سوا کچھ بھی نہیں

شعر کہتے ہو تو یہ بات بھی نظروں میں رہے

شاعری شرح طبیعت کے سوا کچھ بھی نہیں

آج مضطر ہے مری جان خدا خیر کرے (غزل)

آج مضطر ہے مری جان خدا خیر کرے

دل میں ہے درد کا طوفان خدا خیر کرے

رات کو نیند نہیں صبح کو آرام نہیں

ان کے آنے کا ہے امکان خدا خیر کرے

وہ ملاتے ہیں نظر غیر کی صورت ہم سے

یہ تو ہے موت کا سامان خدا خیر کرے

یہ سنا ہے کہ دکھائیں گے وہ جلوہ اپنا

دل کے اب نکلیں گے ارمان خدا خیر کرے

اب مجھے دیکھ کے کترانے لگی ہے دنیا

مٹ گئی وہ مری پہچان خدا خیر کرے

جس کی فطرت ہے جفا اور ستم ہے شیوہ

ہے وہی دل کا نگہبان خدا خیر کرے

اٹھ گئے پاؤں اسی راہ میں اب تو میرے

جس میں نیں جی کا ہے نقصان خدا خیر کرے

میں سمجھ بیٹھی جسے اپنی محبت کا خدا

وہ فرشتہ ہے نہ انسان خدا خیر کرے

ایسی ماضی کے سمندر نے قیامت ڈھائی

دل کی بستی ہوئی ویران خدا خیر کرے

مزید غزلیں از Minu Bakshi ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں