معراج فیض آبادی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
زندگی دی ہے تو جینے کا ہنر بھی دینا (غزل)
زندگی دی ہے تو جینے کا ہنر بھی دینا
پاؤں بخشیں ہیں تو توفیق سفر بھی دینا
گفتگو تو نے سکھائی ہے کہ میں گونگا تھا
اب میں بولوں گا تو باتوں میں اثر بھی دینا
میں تو اس خانہ بدوشی میں بھی خوش ہوں لیکن
اگلی نسلیں تو نہ بھٹکیں انہیں گھر بھی دینا
ظلم اور صبر کا یہ کھیل مکمل ہو جائے
اس کو خنجر جو دیا ہے مجھے سر بھی دینا
بھیگتی آنکھوں کے منظر نہیں دیکھے جاتے (غزل)
بھیگتی آنکھوں کے منظر نہیں دیکھے جاتے
ہم سے اب اتنے سمندر نہیں دیکھے جاتے
اس سے ملنا ہے تو پھر سادہ مزاجی سے ملو
آئینے بھیس بدل کر نہیں دیکھے جاتے
وضع داری تو بزرگوں کی امانت ہے مگر
اب یہ بکتے ہوئے زیور نہیں دیکھے جاتے
زندہ رہنا ہے تو حالات سے ڈرنا کیسا
جنگ لازم ہو تو لشکر نہیں دیکھے جاتے
مزید غزلیں از معراج فیض آبادی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں