میر شیر علی افسوس کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
سامنے سے جو وہ نگار گیا (غزل)
سامنے سے جو وہ نگار گیا
دل پہ تیر نگاہ مار گیا
دیکھو بیتابی دل کی اس در پر
ایک دن میں ہزار بار گیا
منزل عشق تک نہ پہنچا آہ
میں تو چلتے ہی چلتے ہار گیا
تیرے قربان کے تو لائق ہوں
اور کاموں سے گو میں ہار گیا
پاس سے اس کے سب گئے خورسند
ایک افسوسؔ سوگوار گیا
مت بیٹھ وقت نزع تو یاں اے حسیں بہت (غزل)
مت بیٹھ وقت نزع تو یاں اے حسیں بہت
الفت نہ کر تو آہ دم واپسیں بہت
یہ سچ کرے ہے ناز ہر اک نازنیں بہت
عاشق کشی کا چاؤ پہ دیکھا یہیں بہت
ہوتی ہے اس کے دیکھتے حالت مری تغیر
ہر چند میں سنبھالوں ہوں اپنے تئیں بہت
یہ کون جانے جھوٹ ہے یا سچ ولیک آج
اس کم سخن نے پیار کی باتیں تو کیں بہت
عشاق ہی کو غم نہیں معشوق کو بھی ہے
لیکن یہ فرق ہے کہیں تھوڑا کہیں بہت
مزید غزلیں از میر شیر علی افسوس ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں