پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Meer Mohammad Baqar Hazin کی غزلیں — Meer Mohammad Baqar Hazin Ghazals

Meer Mohammad Baqar Hazin کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

مری رنگیں کلامی کا ہے وہ گل پیرہن باعث (غزل)

مری رنگیں کلامی کا ہے وہ گل پیرہن باعث

کہ ہووے بلبلوں کی خوش صفیری کا چمن باعث

کوئی ہوتا ہے سنگ سینہ خسرو سے رقیبوں کا

ہوا ناحق ہلاک اپنے کا آپی کوہ کن باعث

جو ہوتا ہے کسی سے انس سب سے وحشت آتی ہے

مری صحرا نشینی کا ہے میرا من ہرن باعث

حزیںؔ ان شعلہ رخساروں سے جی کو مت لگا ہرگز

ہوئی آخر کو پروانے کے جلنے کی لگن باعث

مزید غزلیں از Meer Mohammad Baqar Hazin ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں