پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

متین طارق باغپتی کی غزلیں — Matin Tariq Baghpati Ghazals

متین طارق باغپتی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ارے پیارے بچو ذرا دھیان دو (نظم)

ارے پیارے بچو ذرا دھیان دو

مری بات کو غور سے تم سنو

یہ بستی یہ بازار سڑکیں تمام

مشینوں کی بڑھتی ہوئی دھوم دھام

یہ موٹر یہ ریلیں یہ نہروں کے حال

کرشمے یہ بجلی کے دن کی مثال

یہ سر سبز کھیتی یہ سوداگری

زمانے کی چیزیں یہ اچھی بری

کتابوں کے انبار یہ علم و فن

یہ غنچے شگوفے چمن در چمن

دہکتے مہکتے ہوئے لالہ زار

گلستاں کی یہ رونقیں پر بہار

غرض جو بھی دنیا میں ہے سربسر

وہ انسان کی محنتوں کا ہے ثمر

کرو گے اگر تم بھی محنت سے کام

تو پاؤ گے دنیا میں اعلیٰ مقام

مزید غزلیں از متین طارق باغپتی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں