Mateen Ansari کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
آپ کا انتخاب پھولوں کا (غزل)
آپ کا انتخاب پھولوں کا
تحفۂ لا جواب پھولوں کا
اس پہ پتھر جدھر سے بھی آئے
اس نے بھیجا جواب پھولوں کا
اس کی خوشبو سے سب ہوئے محظوظ
جو تھا اک آفتاب پھولوں کا
آپ کو دیکھ کر ہوا محسوس
آپ ہیں یا شباب پھولوں کا
تیرے چہرے پہ جو تبسم ہے
کھل گیا جیسے باب پھولوں کا
پھول سا چہرہ پھول سی بانہیں
اس پہ ڈالا نقاب پھولوں کا
بات پھولوں کی جب چلی ہے متینؔ
بن لو اک تم بھی خواب پھولوں کا
مزید غزلیں از Mateen Ansari ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں