ماسٹر نثار احمد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
زخم دل تار تار مت کرنا (غزل)
زخم دل تار تار مت کرنا
ذکر ماضی کا یار مت کرنا
ہم نے پھولوں سے زخم کھائے ہیں
ہم سے ذکر بہار مت کرنا
جب تلک مطمئن نہ ہو جاؤ
راز دل آشکار مت کرنا
یہ تبسم سزا نہ بن جائے
یہ خطا بار بار مت کرنا
آنکھ بن کر کے راز داروں میں
ہر کسی کا شمار مت کرنا
لوگ دل میں نفاق رکھتے ہیں
عجلت اعتبار مت کرنا
تجھ کو بزدل شمار کر لیں گے
چھپ کے پیچھے سے وار مت کرنا
زندگی کا بھی ایک مقصد ہے
ہر جگہ جاں نثار مت کرنا
زندگی اک حسین خواب بھی ہے (غزل)
زندگی اک حسین خواب بھی ہے
یہ مسرت بھی ہے عذاب بھی ہے
دونوں پہلو ہیں اس میں پوشیدہ
یہ حقیقت بھی ہے سراب بھی ہے
زندگی رب کی اک امانت ہے
صرف کرنے کا کچھ حساب بھی ہے
علم اک روشنی ہے رستہ ہے
علم سب سے بڑا حجاب بھی ہے
عمر کتنی طویل ہو لیکن
مثل اک ناتواں حباب بھی ہے
شرم آنکھوں میں بھی ضروری ہے
گرچہ رخ پہ پڑا نقاب بھی ہے
مزید غزلیں از ماسٹر نثار احمد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں