Masroor Shafaqi کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
سرور و کیف سے پر ہے غم دور جہاں ساقی (غزل)
سرور و کیف سے پر ہے غم دور جہاں ساقی
نظر کے سامنے رقصاں ہے طاس آسماں ساقی
وہی کل تک زمانے میں جو تھا مثل جہاں ساقی
غم و آلام کا مرکز ہے اب ہندوستاں ساقی
کھنکتے ہیں پیالے دھوم ہے پینے پلانے کی
ادھر ساقی ادھر ساقی یہاں ساقی وہاں ساقی
پجاری ہوں صنم کے یا پرستاران کعبہ ہوں
نظر آتا نہیں ہے آج فرق این و آں ساقی
ناگ ڈس بھی لے تو سہنا چاہیے (غزل)
ناگ ڈس بھی لے تو سہنا چاہیے
دوست ہی کے ساتھ رہنا چاہیے
دے رہی ہے روح مرگھٹ میں صدا
جسم کا پھر مجھ کو گہنا چاہیے
توڑنے باد مخالف کا بھرم
پیڑ پہ پنچھی کو رہنا چاہیے
موت سے ڈر کے خموشی ہے بری
حق تو سولی پر بھی کہنا چاہیے
ہو جہاں مسرورؔ ذکر علم و فن
اس جگہ خاموش رہنا چاہیے
مزید غزلیں از Masroor Shafaqi ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں