Masoom Nazar کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
سو گئی چپ چاپ لمبی رہگزر (غزل)
سو گئی چپ چاپ لمبی رہگزر
رفتہ رفتہ پھر وہی اندھا سفر
رات کا انتم ستارہ دیکھ کر
چہچہاتے ہیں پرندے شاخ پر
کوئی لہروں میں ابھرتا ڈوبتا
آ گیا لے کر صداؤں کے بھنور
پھر کوئی آہٹ ابھی آ جائے گی
بند کھڑکی جا گرے گی ٹوٹ کر
دیکھتا ہوں میں ہزاروں سال سے
ہے وہی رستہ وہی ویران گھر
ذرا سی بات ہے لیکن (نظم)
ذرا سی بات ہے لیکن
کبھی سوچا نہیں تم نے
کبھی ایسا بھی ہوتا ہے
کسی بس میں ٹکٹ لے کر
مسافر بیٹھ جاتے ہیں
سبھی اک دوسرے کی شکل سے انجان ہوتے ہیں
کہیں کوئی کہیں کوئی
اتر جاتا ہے رستے میں
کوئی بے نام یادیں چھوڑ جاتا ہے
مگر واپس نہیں آتا
مزید غزلیں از Masoom Nazar ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں