پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Masoodurrahman Masood کی غزلیں — Masoodurrahman Masood Ghazals

Masoodurrahman Masood کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اتنا حسیں جو کہہ دیا (غزل)

اتنا حسیں جو کہہ دیا

تم ہو نہیں جو کہہ دیا

کہتے تو ہو کہ شکر ہے

کیا ہے یقیں جو کہہ دیا

یوں ہی نہیں جو سن لیا

یوں ہی نہیں جو کہہ دیا

کیا وہ بھی لکھا جائے گا

کچھ بھی کہیں جو کہہ دیا

اب رہنا بن کر آسماں

مجھ کو زمیں جو کہہ دیا

تم نے بھلا دی بات پر

ہم ہیں وہیں جو کہہ دیا

سانپ جیسے کہ کبھی آنکھ جھپکتا ہی نہیں (غزل)

سانپ جیسے کہ کبھی آنکھ جھپکتا ہی نہیں

یوں کوئی درد ہے سینے میں جو سوتا ہی نہیں

اس سے جھگڑوں بھی تو کس بات پہ جھگڑوں آخر

جب مرے ساتھ وہ ہوتے ہوئے ہوتا ہی نہیں

ہجر ہر شام بجھی آنکھ لئے آتا ہے

وصل کا چاند کسی چھت پہ نکلتا ہی نہیں

رابطوں کی ہے وہ فہرست میں خاموش کہیں

ایک نمبر کہ جو اسکرین پہ آتا ہی نہیں

تربت ضبط میں یادوں کی سلیں دل پہ لئے

تیرے چہرے کو نگاہوں سے ہٹاتا ہی نہیں

میرے اعصاب پہ طاری ہے محبت کی تھکن

اتنی زیادہ کہ کسی حال میں روتا ہی نہیں

چاند مسعودؔ خلاؤں میں ہے ٹوٹا پھوٹا

اس لئے میں تو کبھی عید مناتا ہی نہیں

مزید غزلیں از Masoodurrahman Masood ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں