مسعود مختار کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
بچھڑ کے شاخ سے گلیوں میں پتیاں نکلیں (غزل)
بچھڑ کے شاخ سے گلیوں میں پتیاں نکلیں
ریلیف کیمپ سے کل روتی بیبیاں نکلیں
رواں تھا شہر میں ناراض پانیوں کا جلوس
مکین ڈوب گئے جب تو کشتیاں نکلیں
چھتوں پہ رہنے لگے لوگ اور کیا کرتے
کہ ہر مکان کی پانی میں سیڑھیاں نکلیں
فصیل آب رضاکار پر گری دھم سے
ٹٹولی جیب جو اس کی تو بالیاں نکلیں
محافظوں میں ہوئی وہ لڑائی ملبے پر
مرے ہوؤں کی وراثت پہ برچھیاں نکلیں
کھلی جو دھوپ مکانات گر گئے مسعودؔ
زمیں کے جسم سے کرنوں کی کرچیاں نکلیں
مزید غزلیں از مسعود مختار ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں