پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Maryam Gazala کی غزلیں — Maryam Gazala Ghazals

Maryam Gazala کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ناؤ تنہا ہے اور بھنور تنہا (غزل)

ناؤ تنہا ہے اور بھنور تنہا

میں بھی تنہا مرا سفر تنہا

محفلیں میرے پیچھے آئیں گی

میں چلی جاؤں گی مگر تنہا

بزم میں زہر میں نے پی تو لیا

جھیلتی ہوں میں اب اثر تنہا

راز کی بات کھل نہ جائے کہیں

اس سے کہنا مری خبر تنہا

کارواں جس طرف سے گزرا تھا

دیکھتی ہوں میں وہ ڈگر تنہا

وقت ہے کیوں اس قدر ٹھہرا ہوا (غزل)

وقت ہے کیوں اس قدر ٹھہرا ہوا

زخم میرا اور بھی گہرا ہوا

راہ پر تنہا چلے جاتے تھے ہم

قافلہ صحرا میں تھا بھٹکا ہوا

ہر کوئی قاتل اسے لگنے لگا

سانس بھی لیتا ہے وہ ڈرتا ہوا

ہر قدم کو سوچ کر رکھے گا اب

حادثہ ہے راہ میں چلتا ہوا

ہوتے ہوتے ختم ہی ہو جائے گا

عمر کا سورج بھی ہے ڈھلتا ہوا

کل تلک تو کانچ کے برتن سی چکنا چور دنیا (نظم)

کل تلک تو کانچ کے برتن سی چکنا چور دنیا

میرے چاروں طرف بکھری پڑی تھی

مگر دور سے آواز دیتا ہے کوئی مجھے

کانچ کے ٹکڑے اچانک جڑ گئے ہیں

تم آ گئے ہو

مزید غزلیں از Maryam Gazala ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں