پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

معروف چودھری کی غزلیں — Maroof Chaudhary Ghazals

معروف چودھری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

زمیں پہ بوجھ بنا میں بھی زندگی کی طرح (غزل)

زمیں پہ بوجھ بنا میں بھی زندگی کی طرح

خود اپنے شہر میں پھرتا ہوں اجنبی کی طرح

جھلستی دھوپ میں ہر سمت بھاگتے سائے

نہ جانے بیٹھیں گے کب مل کے آدمی کی طرح

مرے چمن کا عجب حال ہے کہ برسوں سے

صبا گلوں سے بھی ملتی ہے اجنبی کی طرح

میں اٹھ تو جاؤں مگر تیری رہگزر اے دوست

اجڑ نہ جائے کہیں میری زندگی کی طرح

یہ آرزو ہے رفیقو کہ ان حوادث سے

تمہارے دل میں پڑے درد آگہی کی طرح

مزید غزلیں از معروف چودھری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں