پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

منظر لطیف کی غزلیں — Manzar Latif Ghazals

منظر لطیف کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

میں دیکھتا ہوں (نظم)

میں دیکھتا ہوں

ویران شاہراہوں پر رینگتی خاموشی

سورج کے گھر لوٹتے ہی

بے لباس ہو کر ناچنے لگتی ہے

اور تلاش کرتی ہے کچھ مسکراتے چہرے

اندھیرا چھانے لگتا ہے

ویرانی دالان میں بیٹھی بین کرتی اور

اپنی محرومی کا اظہار کرتی ہے

کرائے کے قبرستان میں دفن مردے

رات بھر احتجاج کرتے ہیں

اپنی نامکمل خواہشوں کو سڑکوں پر جلاتے ہیں

جس کے دھوئیں سے آسمان کا

رنگ کالا پڑ جاتا ہے

رات کی تاریکی منحوس آوازیں نکالتی ہے

ویران سڑک کے ایک طرف کھڑی بوڑھی طوائف

اپنے گاہک کے رویے سے خوفزدہ ہے

الو اور چمگادڑ بھی رات سے خفا ہو کر

اب دن میں سفر کرتے ہیں

مردہ رات گہری ہو جاتی ہے

جاڑے کی ٹھٹھراتی سردی میں

فٹ پاتھ پر بیٹھی ایک ننھی کلی

ایک روٹی کے لیے خدا کے سگنیچر کی منتظر ہے

مہنگی گاڑیوں کے سامنے

گڑگڑاتی طوائف کا ایک آنسو

میرے ذہن میں

بے شمار سوالات چھوڑ گیا ہے

مزید غزلیں از منظر لطیف ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں