پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

منیش موہک کی غزلیں — Manish Mohak Ghazals

منیش موہک کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

بھلائی جا نہیں سکتی کبھی بھی گاؤں کی مٹی (غزل)

بھلائی جا نہیں سکتی کبھی بھی گاؤں کی مٹی

جہاں پالا تھا مجھ کو ماں نے وہ تھی گاؤں کی مٹی

مرے دادا کو اور دادی کو جتنی پیاری لگتی تھی

مجھے بھی لگتی ہے اتنی ہی پیاری گاؤں کی مٹی

تمہارے شہر سے مجھ کو محبت خوب ہے یارو

مگر گھر کھینچ لاتی ہے یہ اب بھی گاؤں کی مٹی

لڑکپن میں میں سو جاتا تھا اس کی گود میں اکثر

مجھے ماں کی طرح لگتی تھی پیاری گاؤں کی مٹی

جنہوں نے گاؤں ٹھکرایا تھا اپنا شہر کی خاطر

انہیں بھی یاد آتی ہے بہت ہی گاؤں کی مٹی

محل کو چھوڑ کر جب رام جی ون کو چلے تھے تب

وہ گھر سے ون میں لے آئے تنک سی گاؤں کی مٹی

نئے لڑکو پتا کے بعد اس کو تم بچا لینا

وراثت میں ملے گی تم کو جو بھی گاؤں کی مٹی

یہ دنیا چھوڑ کر جب بھی میں اپنے گاؤں سے جاؤں

لگا دینا مرے ماتھے پہ بھائی گاؤں کی مٹی

کبھی تم سے جب بھی ملاقات ہوگی (غزل)

کبھی تم سے جب بھی ملاقات ہوگی

بڑے پیار سے پیار کی بات ہوگی

تمہارے حوالے مری زندگی ہے

بڑی اس سے کیا اور سوغات ہوگی

نظر کب تلک آپ اس پر رکھیں گے

مچل جائے گا چاند جب رات ہوگی

ملاؤ نہ نظریں بکھیرو نہ زلفیں

بہک جائے گا دل جو برسات ہوگی

زمیں جب تلک ہے یقیں تب تلک ہے

کسی روز تم سے ملاقات ہوگی

نہیں ہار ہوگی کبھی ہار کر بھی

ترے ہاتھ میری اگر مات ہوگی

ملے گا وراثت میں جو کچھ بھی تجھ کو

وہ دولت نہیں یار خیرات ہوگی

مزید غزلیں از منیش موہک ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں