مجروح سلطانپوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
ہمارے بعد اب محفل میں افسانے بیاں ہوں گے (غزل)
ہمارے بعد اب محفل میں افسانے بیاں ہوں گے
بہاریں ہم کو ڈھونڈھیں گی نہ جانے ہم کہاں ہوں گے
اسی انداز سے جھومے گا موسم گائے گی دنیا
محبت پھر حسیں ہوگی نظارے پھر جواں ہوں گے
نہ ہم ہوں گے نہ تم ہو گے نہ دل ہوگا مگر پھر بھی
ہزاروں منزلیں ہوں گی ہزاروں کارواں ہوں گے
کوئی ہم دم نہ رہا کوئی سہارا نہ رہا (غزل)
کوئی ہم دم نہ رہا کوئی سہارا نہ رہا
ہم کسی کے نہ رہے کوئی ہمارا نہ رہا
شام تنہائی کی ہے آئے گی منزل کیسے
جو مجھے راہ دکھا دے وہی تارا نہ رہا
اے نظارو نہ ہنسو مل نہ سکوں گا تم سے
تم مرے ہو نہ سکے میں بھی تمہارا نہ رہا
کیا بتاؤں میں کہاں یوں ہی چلا جاتا ہوں
جو مجھے پھر سے بلا لے وہ اشارہ نہ رہا
مزید غزلیں از مجروح سلطانپوری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں