مجید کوثر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
پھر یوں ہوا نکل نہ سکا وہ مکان سے (غزل)
پھر یوں ہوا نکل نہ سکا وہ مکان سے
پھرتا تھا شہر میں جو بڑی آن بان سے
اس کے بدن کی آنچ نے پگھلا دیا ہمیں
ورنہ پڑے کھڑے تھے بنے ہم چٹان سے
دشمن سمجھ کے جس سے گریزاں رہے ہیں ہم
اپنی کتھا اسی نے سنی کتنے دھیان سے
اس کی نظر کے بان سے کوئی نہ بچ سکا
کوثرؔ چلے تھے یوں تو سبھی آن بان سے
بن کے سورج میں ترے شہر میں چمکا ہوتا (غزل)
بن کے سورج میں ترے شہر میں چمکا ہوتا
میرے چہرے پہ جو اک اور بھی چہرہ ہوتا
تو گھٹا بن کے جو بھولے ہی سے برسا ہوتا
ایسا ویران مرے دل کا نہ صحرا ہوتا
زندگی غم کے اندھیروں میں کہیں کھو جاتی
چاند بن کے تو اگر دل میں نہ اترا ہوتا
پھول پھینکے نہ گئے تم سے جو میری جانب
کوئی کانٹا کوئی پتھر کبھی پھینکا ہوتا
ناگ بن کر ہمیں تنہائی نہ ڈسنے پاتی
کوئی اس شہر میں کوثرؔ جو شناسا ہوتا
مزید غزلیں از مجید کوثر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں