مائل ٹم کوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
اک روز خود کو شوق کے ساگر میں ڈالیے (غزل)
اک روز خود کو شوق کے ساگر میں ڈالیے
جو رہ گئے ہیں تہہ میں وہ موتی نکالیے
جو آرزو تھی دل کی فنا ہو کے رہ گئی
اب تو فقط غبار ہوا میں اچھالیے
گھبرا نہ جائے دل کہیں غم کے ہجوم سے
جو دکھ ہے آج کا اسے کل پر نہ ٹالیے
مائلؔ تلاش دوست میں کب تک پھریں گے آپ
خود کو غم و الم کے بھنور سے نکالیے
مزید غزلیں از مائل ٹم کوری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں