پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

محضر لکھنوی کی غزلیں — Mahzar Lakhnavi Ghazals

محضر لکھنوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

خوشی سے یا بہ مجبوری قفس سے آشیاں بدلا (غزل)

خوشی سے یا بہ مجبوری قفس سے آشیاں بدلا

مگر اس وقت جب سارا نظام گلستاں بدلا

قفس سے آشیاں تبدیل کرنا بات ہی کیا تھی

ہمیں دیکھو کہ ہم نے بجلیوں سے آشیاں بدلا

بڑی دشواریاں پیش آئیں منزل تک پہنچنے میں

کبھی یہ کارواں بدلا کبھی وہ کارواں بدلا

مزید غزلیں از محضر لکھنوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں