مہتاب سلم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
راستہ میرا تک رہا بھی ہے (غزل)
راستہ میرا تک رہا بھی ہے
سامنے آؤں تو خفا بھی ہے
میں اکیلا کہاں سفر میں ہوں
ساتھ میرے تری دعا بھی ہے
ڈھونڈ ان پتھروں سی آنکھوں میں
موج جیسی کہیں وفا بھی ہے
اس کا چہرہ مری غزل ہی نہیں
میرے احساس کی صدا بھی ہے
روشنی پھڑپھڑا رہی ہے سلمؔ
ان چراغوں میں کیا ہوا بھی ہے
مزید غزلیں از مہتاب سلم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں