پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

محمودہ غازیہ کی غزلیں — Mahmooda Ghaziya Ghazals

محمودہ غازیہ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تم اس سے دوری بھی مت خواہ مخواہ میں رکھنا (غزل)

تم اس سے دوری بھی مت خواہ مخواہ میں رکھنا

بس احتیاط سی اک رسم و راہ میں رکھنا

تم اپنے رنگ نہاؤ تم اپنی موج اڑو

مگر ہماری وفا بھی نگاہ میں رکھنا

قبول گر نہ کرے وہ تو کیا ہمیں سر شام

گلاب محفل ظل الہٰ میں رکھنا

جو راس آئی اسے مسند شہی تو سنو

شکستہ چوڑیاں اب رزم گاہ میں رکھنا

بڑا عذاب ہے محمودہ غازیہؔ ہجرت

مرے خدا مجھے اپنی پناہ میں رکھنا

جنگل میں اگر تم نے دیکھا ہو، ہرن ہوتے ہیں (نظم)

جنگل میں اگر تم نے دیکھا ہو، ہرن ہوتے ہیں

ہرن کی سنہری کھال اور ہندو لڑکیوں جیسی گہری آنکھیں

ان دیکھے شکاری کا پھینکا ہوا ایک تیر

مرتے ہوئے ہرن کی آنکھیں باتیں کرتی ہیں

یہ جانے بغیر کہ شکاری کون تھا

خیر شکار اور شکاری میں کوئی فرق نہیں

ایک تیر چلاتا ہے

دوسرے کی آنکھیں باتیں کرتی ہیں

مزید غزلیں از محمودہ غازیہ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں