محمود کنور کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
لڑکیوں سے زیادہ خوب صورت موسموں میں (نظم)
لڑکیوں سے زیادہ خوب صورت موسموں میں
یہ دریا
کہاں لے جاتے ہیں
کیا پہاڑوں میں
چکوروں کی بستیوں سے ادھر بھی
پرندے اڑتے ہیں
یا دھند کے دوسرے کنارے
اندھیرے خالی ہو جاتے ہیں
کوئی پوچھے ایسی موسلا دھار ہواؤں میں
اڑتے ہوئے راستے
کیا آنسوؤں میں
خواب دیکھنے کے دکھوں سے اس پار
زمین بہت سبز ہو جاتی ہے
اور آسماں شہروں کے چہرے بھول جاتا ہے
سچ پوچھو تو آسمان کا پیار
سمندر کے پانیوں سے زیادہ خوب صورت ہے
اور تیری چھاتیوں کی خواہش
جنگلی پھلوں سے زیادہ وحشی
کون بتائے ایسی راتوں میں
جب پھول دھنک بن جاتے ہیں
پرندے الاؤ تاپ کر زمین چھوڑ دیتے ہیں
ہم کتنا مر جاتے ہیں
مزید غزلیں از محمود کنور ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں