پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

محمود عالم کی غزلیں — Mahmood Alam 1 Ghazals

محمود عالم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ابھی ذرا سی ہوا لگی ہے (غزل)

ابھی ذرا سی ہوا لگی ہے

ابھی محبت نہیں ہوئی ہے

کسی پہ مر کے ہے جینا سیکھا

جو جان دے دی تو جاں بچی ہے

جو میں نے پوچھا کہ عشق ہے کیا

وہ ہنس کے بولے یہ زندگی ہے

جو قلب کو زندگی نہ بخشے

وہ بندگی بھی کیا بندگی ہے

یوں علم معلوم کو نہ سمجھو

یہ علم معلوم کی نفی ہے

یہ عشق کی ہے نماز جس میں

نہ تو امام اور نہ مقتدی ہے

تمہاری مولا کی کھوج عالمؔ

یہ ہاتھ کنگن کو آرسی ہے

اذیتیں یوں بڑھا رہا ہوں (غزل)

اذیتیں یوں بڑھا رہا ہوں

میں دل کی گردن دبا رہا ہوں

وہ ہاتھ میں دل تھما کے بولے

سنبھالو اس کو میں جا رہا ہوں

خدا علیم بصیر ہے جب

تو حال دل کیوں سنا رہا ہوں

نیا نہیں ہے یہ عشق میرا

ازل سے ہی مبتلا رہا ہوں

مجھے فرشتہ نہ بول پیارے

جا پوچھ ان سے میں کیا رہا ہوں

حجاب کا ہے عذاب ورنہ

خدا سے کب میں جدا رہا ہوں

مزید غزلیں از محمود عالم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں