پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ماہر رتلامی کی غزلیں — Mahir Ratlami Ghazals

ماہر رتلامی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

خزاں جو آئی بہاروں نے ساتھ چھوڑ دیا (غزل)

خزاں جو آئی بہاروں نے ساتھ چھوڑ دیا

پڑا جو وقت تو یاروں نے ساتھ چھوڑ دیا

گلہ کریں بھی تو غیروں کا کس طرح سے کریں

ہمارا جب کہ ہماروں نے ساتھ چھوڑ دیا

جنہوں نے اپنا بنایا تھا زندگی میں کبھی

انہیں حسین سہاروں نے ساتھ چھوڑ دیا

تمام رات ستاروں سے گفتگو میں کٹی

سحر ہوئی تو ستاروں نے ساتھ چھوڑ دیا

میں خود ہی غرق تمنا ہوا ہوں اے ماہرؔ

وہ کہہ رہے ہیں کناروں نے ساتھ چھوڑ دیا

تنگ دستی کا برا ہو سب سے یارانے گئے (غزل)

تنگ دستی کا برا ہو سب سے یارانے گئے

ہاں مگر اپنے پرائے آج پہچانے گئے

دوش ہے قسمت کا اپنی اب کسے الزام دیں

بن گئے دشمن وہی ہم جن کو اپنانے گئے

سیکڑوں رنج و الم دل میں بسا کر لائے ہیں

جب بھی ہم محفل میں ان کی دل کو بہلانے گئے

تجھ پہ بھی الزام کچھ آیا تو ہوگا بے وفا

تیری محفل سے جو اٹھ کر تیرے دیوانے گئے

ہو گیا احساس خودداری کا ماہرؔ جب سے ہم

غیر کے در پر نہ اب تک ہاتھ پھیلانے گئے

مزید غزلیں از ماہر رتلامی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں