پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ماہر چاند پوری کی غزلیں — Mahir Chandpuri Ghazals

ماہر چاند پوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

قفس میں آج کوئی غم گسار بھی تو نہیں (غزل)

قفس میں آج کوئی غم گسار بھی تو نہیں

عجیب وقت ہے ذکر بہار بھی تو نہیں

نگاہ ناز کو الزام کس طرح دیجے

خود اپنے دل پہ ہمیں اختیار بھی تو نہیں

یہ مانتے ہیں کہ اب وہ گھٹن نہیں لیکن

خزاں کے بعد کا عالم بہار بھی تو نہیں

بھٹک رہے ہیں اندھیروں میں کارواں اب بھی

کوئی چراغ سر رہ گزار بھی تو نہیں

سبھی کو میری تباہی پہ آ رہا ہے ترس

مگر کسی کی نظر شرمسار بھی تو نہیں

ہمارے غم پہ جہاں ہنس رہا ہے کیوں ماہرؔ

ہماری طرح کوئی بے قرار بھی تو نہیں

کب کسی کو میں پیار کرتا ہوں (غزل)

کب کسی کو میں پیار کرتا ہوں

عذر ان سے ہزار کرتا ہوں

جیسے سچ مچ وہ آنے والے ہیں

ان کا یوں انتظار کرتا ہوں

دل پہ گرتی ہے ایک بجلی سی

ان سے نظریں جو چار کرتا ہوں

جن کو نفرت ہے مجھ سے میں ان کو

ایک مدت سے پیار کرتا ہوں

خود جلا کر میں آشیاں اپنا

انتظار بہار کرتا ہوں

جھوٹی قسموں کا ان کی اے ماہرؔ

آج تک اعتبار کرتا ہوں

مزید غزلیں از ماہر چاند پوری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں