مہما چوبے ماہی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
آن لائن کے اس زمانہ میں (غزل)
آن لائن کے اس زمانہ میں
ہم لگے رابطہ نبھانے میں
لوگ آئے تو یوں بہت دل میں
ہاتھ تیرا تھا دل دکھانے میں
مل کے تجھ سے لگا مجھے ایسا
جان جائے گی تیرے جانے میں
مر رہے ہیں جو عشق کی خاطر
ایسا بھی کیا ہے اس خزانے میں
عمر بھر کی خوشی تھا جو میری
دیر اس نے نہ کی رلانے میں
دوستی اب نہیں یہاں ماہیؔ
بس لگے ہیں سبھی کمانے میں
لے کے جائے گا یہ جمال کہاں (غزل)
لے کے جائے گا یہ جمال کہاں
مجھ کو میرا ہی اب خیال کہاں
ہیں تو دنیا میں غم بہت سارے
تیرے جیسا مگر ملال کہاں
تیرے جیسا کوئی جواب نہیں
میرے جیسا بھی تو سوال کہاں
ڈھونڈھتی ہوں مگر نہیں ملتی
تیرے جیسی کوئی مثال کہاں
پھول خود ہی تو مسکراتے ہیں
ورنہ بھنوروں کی یہ مجال کہاں
ویڈیو کال جب سے آیا ہے
اتنا مشکل بھی اب وصال کہاں
مزید غزلیں از مہما چوبے ماہی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں