مہیش پٹیالوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
دشت جہاں میں پیار کا چشمہ تلاش کر (غزل)
دشت جہاں میں پیار کا چشمہ تلاش کر
تشنہ لبی کے غم کا مداوا تلاش کر
جسموں کی تیز دھوپ سے خود کو بچا کے رکھ
تسکین قلب روح کا سایہ تلاش کر
پربت پہ جا نہ بن میں بھٹک اس کے واسطے
اپنی ہی ذات کا کوئی گوشہ تلاش کر
ہے عافیت کی چاہ تو خود میں سمٹ کے بیٹھ
اپنا تلاش کر نہ پرایا تلاش کر
مدت ہوئی جو کھو گیا دنیا کی بھیڑ میں
گر ہو سکے تو اپنا وہ چہرہ تلاش کر
رہبر کے بھیس میں کوئی رہزن نہ ہو مہیشؔ
چھوڑ اس کا ساتھ خود کوئی رستہ تلاش کر
مزید غزلیں از مہیش پٹیالوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں