پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

مہیندر رینہ کی غزلیں — Mahendra Raina Ghazals

مہیندر رینہ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جیسے بھی ہیں رشتے ناطے رہنے دو (غزل)

جیسے بھی ہیں رشتے ناطے رہنے دو

مت کھینچو یہ کچے دھاگے رہنے دو

مجھ کو پاگل تنہا کرنا ٹھیک نہیں

آگ پیچھے دو ہمسائے رہنے دو

سپنے تو سپنے ہیں لیکن پیارے ہیں

اپنا اثاثہ پیارے سپنے رہنے دو

میرا نشیمن پھونکنے والو بات سنو

یاد کی خاطر تھوڑے تنکے رہنے دو

خون جگر کے رنگ بھرے تھے پھولوں میں

رنگ چرانے والو پتے رہنے دو

شعلہ بدن پر برف گرا دی بے موسم

جلتے بجھتے دو انگارے رہنے دو

خون پسینے سے جو کمایا تیرا ہے

میری خاطر صرف پسینے رہنے دو

اپنا گلشن چھوٹ گیا سو چھوٹ گیا

بیتے کل کے کچھ تو اجالے رہنے دو

کالا سورج کالے دن ہی لائے گا

دوست تم اپنے رنگیں جلوے رہنے دو

لب بستہ خستہ حال پریشان ہیں بہت (غزل)

لب بستہ خستہ حال پریشان ہیں بہت

ایسے بھی تیرے شہر میں انسان ہیں بہت

ہر سمت تیرے آنے سے گلزار تھے کھلے

تم جا چکے تو راستے سنسان ہیں بہت

اندھے سفر پہ چل پڑے منزل کہاں ملے

ہم زندگی کی راہ سے انجان ہیں بہت

آنکھیں بوقت مرگ ہیں اس شخص کی کھلی

شاید کہ دل میں آج بھی ارمان ہیں بہت

ہم نے تمہاری زلف کی خوشبو ہی کی طلب

یہ جان کر کہ زلف میں پیچان ہیں بہت

مزید غزلیں از مہیندر رینہ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں