مہاویر اترانچلی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
کاش ہوتا مزہ کہانی میں (غزل)
کاش ہوتا مزہ کہانی میں
دل مرا بجھ گیا جوانی میں
ان کی الفت میں یے ملا ہم کو
زخم پائے ہیں بس نشانی میں
آؤ دکھلائیں ایک انہونی
آگ لگتی ہے کیسے پانی میں
تم رہے پاک صاف دل ہر دم
میں رہا صرف بد گمانی میں
بڑی تکلیف دیتے ہیں یہ رشتے (غزل)
بڑی تکلیف دیتے ہیں یہ رشتے
یہی اپہار دیتے روز اپنے
زمیں سے آسماں تک پھیل جائیں
دھنک میں خواہشوں کے رنگ بکھرے
نہیں ٹوٹے کبھی جو مشکلوں سے
بہت خوددار ہم نے لوگ دیکھے
یہ کڑوا سچ ہے یاروں مفلسی کا
یہاں ہر آنکھ میں ہیں ٹوٹے سپنے
کہاں لے جائے گا مجھ کو زمانہ
بڑی الجھن ہے کوئی حل تو نکلے
مزید غزلیں از مہاویر اترانچلی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں