پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

مادھو کوشک کی غزلیں — Madho Kaushik Ghazals

مادھو کوشک کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کوئی رشتہ پرانا ہو گیا ہے (غزل)

کوئی رشتہ پرانا ہو گیا ہے

تمہیں دیکھے زمانہ ہو گیا ہے

تمہاری یاد آتے ہی ذہن میں

برا موسم سہانا ہو گیا ہے

ہوا کی بے حیائی کیا بتائیں

بہت مشکل زمانہ ہو گیا ہے

لبوں کو کھولنا بھی جرم ٹھہرا

مصیبت مسکرانا ہو گیا ہے

ہمارے شہر کا ماحول ایک دم

بگڑ کر قاتلانہ ہو گیا ہے

یہ کیسے موڑ پر لے آئی دنیا

حقیقت کا فسانہ ہو گیا ہے

کیوں شور مچاتے ہو بے کار میں پہلے سے (غزل)

کیوں شور مچاتے ہو بے کار میں پہلے سے

جب جھوٹ ہی چھپتا ہے اخبار میں پہلے سے

ہوتا ہے یہی سب کچھ سنسار میں پہلے سے

بکتی ہے محبت بھی بازار میں پہلے سے

ہم لوگ سمجھتے تھے کہ ہم ہیں یہاں اول

کچھ لوگ چنے پائے دیوار میں پہلے سے

بس ہاتھ سے چھونے پر محسوس تمہیں ہوگا

سویا ہے کوئی دریا انگار میں پہلے سے

پھیلا تو لہر بن کر آکاش کو چھو آیا

قطرہ ہی سمندر تھا آکار میں پہلے سے

دنیا کے سبھی پربت کیا روک سکے اس کو

آواز ہی رہتی ہے رفتار میں پہلے سے

حالات ہوا بن کر شعلے میں بدلتے ہیں

اک آگ تو ہوتی ہے فنکار میں پہلے سے

مزید غزلیں از مادھو کوشک ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں