پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کمار انوپم کی غزلیں — Kumar Anupam Ghazals

کمار انوپم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

روشنائی کے پاس بیٹھا ہے (غزل)

روشنائی کے پاس بیٹھا ہے

کورا کاغذ اداس بیٹھا ہے

بے وفا ہو گئی ہے وہ لڑکی

ٹھیک میرا قیاس بیٹھا ہے

رب نکالے گا مجھ سے اک دریا

لے کے صحرا یہ آس بیٹھا ہے

حسن کی دیویوں کے قدموں میں

دیو بھی بن کے داس بیٹھا ہے

کتنوں نے بیساکھی تھامی کتنے کاندھے ٹوٹ گئے (غزل)

کتنوں نے بیساکھی تھامی کتنے کاندھے ٹوٹ گئے

شہرت کے اس بوجھ کو ڈھو کر اچھے اچھے ٹوٹ گئے

ہر دشمن کو سمجھاتا ہوں مجھ سے بغاوت ٹھیک نہیں

پتھر سے ٹکرا کر جانے کتنے شیشے ٹوٹ گئے

وقت کی آندھی میں کچھ ہم نے ایسے پیڑ بھی دیکھے ہیں

وہ جن کی امید نہیں تھی وقت سے پہلے ٹوٹ گئے

وہ معصوم سی پگلی لڑکی بن بیاہے گھر بیٹھی ہے

اک غربت کی خاطر اب تک چھپن رشتے ٹوٹ گئے

تو اپنے اس حسن پہ اتنا ناز نہ کر سن حسن کے بت

ایک بڑھاپے کی ٹھوکر میں لاکھوں پتلے ٹوٹ گئے

ہم سے پوچھو پہنچے ہیں ہم کیسے کیسے منزل تک

تلووں کے اندر چبھ چبھ کر کتنے کانٹے ٹوٹ گئے

عشق وفا امیدیں چاہت نسبت قربت اے انوپمؔ

ہم سے تو بچپن میں ہی یہ سارے کھلونے ٹوٹ گئے

مزید غزلیں از کمار انوپم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں