پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

خرم خرام صدیقی کی غزلیں — Khurram Khiram Siddiqui Ghazals

خرم خرام صدیقی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کج فہم سے کیا دل کی حکایات کہیں ہم (غزل)

کج فہم سے کیا دل کی حکایات کہیں ہم

بہتر ہے جو سمجھیں سو وہی بن کے رہیں ہم

ہو رو میں تری چشم بلا خیز کا دریا

اس نور کے سیلاب میں اک بار بہیں ہم

جو کیف ترے قرب میں ہے اور کہاں ہے

دیکھ آئے ہیں ویسے تو بہت عیش گہیں ہم

تھی جھیلوں کی آغوش میں گہرائی جہاں پر

چھوڑ آئے پرندوں کی طرح ایسی جگہیں ہم

آمد کا تری جب کوئی امکان نہیں ہے

کب تک دل بے تاب یوں ہی تھام رکھیں ہم

جو عکس وہ چاہیں وہی آئینہ دکھائے

وہ دیکھیں ہمیں جیسے خرامؔ ان کو دکھیں ہم

مزید غزلیں از خرم خرام صدیقی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں