پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

خمار انصاری کی غزلیں — Khumar Ansari Ghazals

خمار انصاری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

گو شمع صفت پگھل رہے ہیں (غزل)

گو شمع صفت پگھل رہے ہیں

ہم سینۂ شب میں جل رہے ہیں

کتنوں نے کیا تھا عہد محکم

کتنے ہیں جو ساتھ چل رہے ہیں

ماحول میں روشنی کہاں ہے

جلنے کو چراغ جل رہے ہیں

باتوں میں تری کہاں تھے پہلے

مفہوم جواب نکل رہے ہیں

تہذیب حیات ہو رہی ہے

ہم ان کی رضا میں ڈھل رہے ہیں

یہ تاب و تواں خمارؔ کب تھی

منزل کی لگن میں چل رہے ہیں

مزید غزلیں از خمار انصاری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں