خزان چند بسیم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
صبح دم (نظم)
صبح دم
میں آئینے کے سامنے بیٹھا ہوا
شیو کرنے میں ہوں محو
اور دل میں اٹھ رہا ہے یہ خیال
کل سحر ہونے تک اگ آئیں گے پھر
یہ مری داڑھی کے بال
روز ہوتا ہے یہی
نت بناتا ہوں میں شیو
لیکن اس پر بھی مرے بالوں کی یہ بالیدگی
رک نہیں پاتی کبھی
کیونکہ ہے بالیدگی
فطرت کا اک ایسا عمل
جو ہے روز اولیں سے بے خلل
اور اٹل
مزید غزلیں از خزان چند بسیم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں