پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

خدیجہ مریم کی غزلیں — Khadeeja Mariyam Ghazals

خدیجہ مریم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

خامشی کو لب اظہار نہیں کر سکتے (غزل)

خامشی کو لب اظہار نہیں کر سکتے

اپنے لہجے کو تو تلوار نہیں کر سکتے

آپ ہر پھول کو پابند قفس کر لیں گے

اس کی خوشبو کو گرفتار نہیں کر سکتے

ہم نے وہ کام کیے ہیں یہ ہمی جانتے ہیں

وہ جو اس دور کے فنکار نہیں کر سکتے

ان کی شہرت کے لیے اشک بہانے ہوں گے

غم کی تشہیر تو اخبار نہیں کر سکتے

ہم نے رہزن سے ہی منزل کا پتا پوچھا ہے

کام یہ قافلہ سالار نہیں کر سکتے

دیکھیے آپ نے چاہا ہے خدیجہؔ کو بہت

آپ اس بات سے انکار نہیں کر سکتے

گزرتی ہے شب بھر غزل کہتے کہتے (غزل)

گزرتی ہے شب بھر غزل کہتے کہتے

میں روتی ہوں اکثر غزل کہتے کہتے

مجھے تجھ سے پہلے کوئی جانتا تھا

بنی ہوں سخنور غزل کہتے کہتے

سناتی ہوں دکھڑے زمانے کو اپنے

نہ بدلا مقدر غزل کہتے کہتے

سخن آشنا شہر میں مل نہ پایا

میں بھٹکی ہوں در در غزل کہتے کہتے

جنوں میں کہاں ہوش رہتا ہے مریمؔ

نکل آئی باہر غزل کہتے کہتے

مزید غزلیں از خدیجہ مریم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں