کاظم اورنگ آبادی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
مجھ آہ میں گلریز سی ہے متصل آتش (غزل)
مجھ آہ میں گلریز سی ہے متصل آتش
مجلس میں دکھیاروں کے لگی دل بہ دل آتش
آخر کے نیں ہوگئے کویلے کف پا میں
تھی رنگ حنا کی جو ترے پا بہ گل آتش
سونا نہیں بھاتا مجھے جلتا ہوں جو غم میں
پہلو میں کہاں دل کہ ہے زیر بغل آتش
بے داغ مرے داغ جنوں بیچ نہیں گل
جوں شمع مجھے دیجئے پانی بدل آتش
کاظمؔ مرا انگور کے پانی سیں ہے دل سرد
ساغر میں مرے لاوے کوئی کر کے حل آتش
جہاں دام پری ہے بس کہ ساز شیشہ گر پھوٹا (غزل)
جہاں دام پری ہے بس کہ ساز شیشہ گر پھوٹا
طبیبان جنوں کا ایک تھا باقی سو گھر پھوٹا
کہاں لگ پاس دل کیجے نہایت جان رکھتا ہے
جتن جتا کیا اس آبگینے کو بتر پھوٹا
کیا تھا خشک حیرت نے جھرا ٹک چشم گریاں کا
مرا ناسور بوئے گل سے پھر وقت سحر پھوٹا
یہاں لگ پاس دل کی فکر میں کاظمؔ ہوں مستغرق
اگر پتھر پہ پھوٹے چونک اوٹھوں شیشہ مگر پھوٹا
مزید غزلیں از کاظم اورنگ آبادی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں