کشش شفقی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
لٹا دیں جان محبت میں ہم کسی کے لیے (غزل)
لٹا دیں جان محبت میں ہم کسی کے لیے
یہ حادثہ بھی ضروری ہے زندگی کے لیے
تمہارے حسن فسوں کار نے جلا بخشی
تمہاری چشم محبت ہے مے کشی کے لیے
چمن کو ہم نے دیا ہے لہو کا نذرانہ
ہر ایک شاخ شگفتہ کی دل کشی کے لیے
ملا ہے حضرت آدم سے ہم کو یہ ورثہ
خطا معاف خطائیں ہیں آدمی کے لیے
کسی کے درد میں کرتا ہے کون نم آنکھیں
صفت یہ رکھی خدا نے کسی کسی کے لیے
شراب درد سے لبریز دل ہیں کچھ مخصوص
نہیں ہے نعمت درد و الم سبھی کے لیے
بہار باغ زمانہ ہے صرف ایک دھوکہ
حیات پائی کششؔ ہم نے بندگی کے لیے
شرم کے ساتھ کچھ وفا ہوتی (غزل)
شرم کے ساتھ کچھ وفا ہوتی
حسن میں کاش یہ ادا ہوتی
میں بھی ہوتا نصیب والوں میں
اے خدا جو تری رضا ہوتی
دیکھ لیتا جو ڈوبتا سورج
پھر ستمگر میں نہ انا ہوتی
بیعت حق اگر وہ کر لیتا
کیوں عبث جنگ کربلا ہوتی
مانگ لاتے کششؔ طبیبوں سے
درد دل کی اگر دوا ہوتی
مزید غزلیں از کشش شفقی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں