پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کاشف لاشاری کی غزلیں — Kashif Lashari Ghazals

کاشف لاشاری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

عشق یک طرفہ تھا یہ مان لیا ہے میں نے (غزل)

عشق یک طرفہ تھا یہ مان لیا ہے میں نے

کون کیا ہے یہی اب جان لیا ہے میں نے

لوگ پھر رنگ کوئی اور اسے دیں شاید

اس لیے راستہ سنسان لیا ہے میں نے

عشق کے بدلے میں رسوائی ملی ہے یعنی

نفعے کے نام پہ نقصان لیا ہے میں نے

وہ مجھے یاد کریں گے ارے نا ممکن ہے

کہ رویے سے ہی پہچان لیا ہے میں نے

کس طریقے سے کروں خودکشی اس سوچ میں ہوں

ہجر کے روگ سے سامان لیا ہے میں نے

اس جہاں میں نہ کوئی شخص کسی کا رہتا

یہ سبق بھی ارے نادان لیا ہے میں نے

اپنے ہر فعل میں گویا ہے درندہ کاشفؔ

بس معانی میں ہی انسان لیا ہے میں نے

مجھے آزاد کر دو نا سبھی پر سوز نالوں سے (غزل)

مجھے آزاد کر دو نا سبھی پر سوز نالوں سے

مری اے خم زدہ قسمت دکھوں کی سخت چالوں سے

کہاں سے صبر لائیں ہم کہاں اب اور جائیں ہم

بہت ہی زخم پائے ہیں ارے ان حسن والوں سے

کسی کو سوچ کر کیسے کسی کی سوچ سے نکلیں

بہت بے چین رہتے ہیں کئی ایسے سوالوں سے

یہ ہم سے روٹھنے والے منائے اب نہیں جاتے

بہت اکتا گئے ہیں ہم منانے کے خیالوں سے

خدا کا خوف کھاؤ کچھ ڈرو اس ذات سے لوگو

مجھے اب مت ستاؤ نت نئی گہری یہ چالوں سے

کوئی نا مہرباں جب ہے بنے گا مہرباں کیسے

اسی الجھن میں الجھے ہیں گزشتہ آٹھ سالوں سے

کسی کا کورے کاغذ پر بنایا عکس تھا کاشفؔ

کہ خوشبو اب بھی اٹھتی ہے اسی کے کالے بالوں سے

مزید غزلیں از کاشف لاشاری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں