پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کرن بیدی کی غزلیں — Karan Bedi Ghazals

کرن بیدی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

پرائے شہر میں اپنا تلاش کرتے ہیں (غزل)

پرائے شہر میں اپنا تلاش کرتے ہیں

ہم آ کے دشت میں دریا تلاش کرتے ہیں

ہمیں نہیں ہے ضرورت تری مگر پھر بھی

ہر ایک شخص میں تجھ سا تلاش کرتے ہیں

کلہاڑی پیر پہ اپنے ہی مار لیتے ہیں

شجر کو کاٹ کے سایہ تلاش کرتے ہیں

پرانا ہو گیا ہے زخم ہے وفائی کا

سو کوئی زخم نیا سا تلاش کرتے ہیں

یہیں سمندروں کے بیچ کھو گیا ہے کہیں

قدیم ایک جزیرہ تلاش کرتے ہیں

کچھ لوگ ہیں جو اپنا سہارا سمجھتے ہیں (غزل)

کچھ لوگ ہیں جو اپنا سہارا سمجھتے ہیں

ورنہ تو لوگ ہم کو بے چارہ سمجھتے ہیں

رہتی ہے وہ رقیب کی بانہوں میں آج کل

پر دوست اب بھی اس کو ہمارا سمجھتے ہیں

گنوا نہ دوست ہم کو محبت کے فائدے

ہوتا ہے اس میں کتنا خسارا سمجھتے ہیں

سب گاؤں چھوڑ شہر میں بستے چلے گئے

کرتا ہے کیسے کوئی کنارا سمجھتے ہیں

کہنے کے بعد بھی نہیں آیا سمجھ تمہیں

سچ میں سمجھنے والے اشارہ سمجھتے ہیں

مزید غزلیں از کرن بیدی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں