کیلاش سینگر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
محنت کے بعد بھی ملیں نفرت کی روٹیاں (غزل)
محنت کے بعد بھی ملیں نفرت کی روٹیاں
سب کے نصیب میں کہاں عزت کی روٹیاں
آنکھوں سے دیکھنے کی نہیں چیز ماں کا پیار
پر پھر بھی دکھاتی اسے عورت کی روٹیاں
جب جب ہماری بھوک کی یہ آگ جل اٹھی
وہ سینک گئے اس پہ سیاست کی روٹیاں
ہے سواد ان کا خوب مگر سچ تو یہی ہے
پچتی نہیں سبھی کو یہ شہرت کی روٹیاں
بیوی سے ہم نے سچ یہ چھپایا ہے عمر بھر
عورت سے بڑی چیز ہے عورت کی روٹیاں
گونگی چیخیں بانجھ بھوک اور اس بے بس سناٹے میں (غزل)
گونگی چیخیں بانجھ بھوک اور اس بے بس سناٹے میں
ہم نے اپنی غزلیں کھوجیں چولھے چوکے آٹے میں
سب پر اک اک صبح لٹانے ہم سورج لے بیٹھے تھے
اپنا کیا ہے جو نہ آئے وہ ہی رہ گئے گھاٹے میں
مہک اٹھے تیرے چھونے سے ہم پر سب کو یہی لگا
چندن کی بھی روح چھپی ہے اس ببول کے کانٹے میں
چور اچکوں کے جے کاروں سے گونجے ان کے دورے
اکثر جیبیں کٹیں ہماری ان کے سیر سپاٹے میں
آزادی کی کھاٹ پہ سوئی کھادی کی اجلی نیندیں
گاؤں کی دب گئی سسکیاں دلی کے خراٹے میں
جہاں کہیں بھی کالک دیکھی ہم نے تو بس وار کیا
پر لوگوں کو غزل نظر آتی ہے اپنے چانٹے میں