کیف الدین خان کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
اس کو فراق یار کا مطلب نہیں پتہ (غزل)
اس کو فراق یار کا مطلب نہیں پتہ
مطلب اسے بھی پیار کا مطلب نہیں پتہ
مرنا تو چاہتے ہیں مگر کیا کریں کہ جب
سانسوں کو اختیار کا مطلب نہیں پتہ
مجھ کو بھی اب یقین کسی بات پر نہیں
اس کو بھی اعتبار کا مطلب نہیں پتہ
رکھتے ہو تم حساب غم زندگی کا جو
کیا تم کو بے شمار کا مطلب نہیں پتہ
اس سے گلہ کریں بھی اگر ہم تو کس لیے
جس کو کہ غم گسار کا مطلب نہیں پتہ
گو کر رہا ہے گل کی حفاظت شجر مگر
پت جھڑ کو نوبہار کا مطلب نہیں پتہ
کسی کے بعد رو کر کیا ملے گا (غزل)
کسی کے بعد رو کر کیا ملے گا
ملال عشق ہے ہو کر رہے گا
ہمارے درمیاں یادوں کا رشتہ
تعلق توڑ دینے سے بچے گا
ہماری زندگی میں خم بہت ہیں
بچے کوئی اگر کتنا بچے گا
ہمارے ساتھ جو تنہا رہا ہے
ہمارے بعد بھی تنہا رہے گا
ہمارا کوزہ گر کاہل بہت ہے
ہمارے کوزہ گر سے کیا بنے گا
مزید غزلیں از کیف الدین خان ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں