کیف عظیم آبادی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
تباہی کا اپنی نشاں چھوڑ آئے (غزل)
تباہی کا اپنی نشاں چھوڑ آئے
ورق در ورق داستاں چھوڑ آئے
ہر اک اجنبی سے پتہ پوچھتے ہیں
تجھے زندگی ہم کہاں چھوڑ آئے
وہی لوگ جینے کا فن جانتے ہیں
جو احساس سود و زیاں چھوڑ آئے
نکل آئے تنہا تری رہگزر پر
بھٹکنے کو ہم کارواں چھوڑ آئے
جسم کی قید سے اک روز گزر جاؤ گے (غزل)
جسم کی قید سے اک روز گزر جاؤ گے
خشک پتوں کی طرح تم بھی بکھر جاؤ گے
تم سمندر کی رفاقت پہ بھروسہ نہ کرو
تشنگی لب پہ سجائے ہوے مر جاؤ گے
وقت اس طرح بدل دے گا تمہارے خد و خال
اپنی تصویر جو دیکھو گے تو ڈر جاؤ گے
مزید غزلیں از کیف عظیم آبادی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں