کیف احمد کیفی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
پاگل پتھر دیکھ رہا ہے (غزل)
پاگل پتھر دیکھ رہا ہے
شیشے کا گھر دیکھ رہا ہے
کون ہے تیرا کس کا آخر
رستہ دن بھر دیکھ رہا ہے
پگھلا دے گا سورج اس کو
موم کا لشکر دیکھ رہا ہے
آنکھوں والا کالی شب میں
صبح کا منظر دیکھ رہا ہے
بستی بستی آگ لگی ہے
اور سمندر دیکھ رہا ہے
میز پہ رکھی فائل میں وہ
اپنا مقدر دیکھ رہا ہے
دیپ جلتا ہے اور نہ بجھتا ہے (غزل)
دیپ جلتا ہے اور نہ بجھتا ہے
طاق ہجراں میں جب سے رکھا ہے
میرے مولیٰ نواز دے مجھ کو
میری قسمت میں جتنا لکھا ہے
سب کی نظروں میں فتنہ گر لیکن
اپنی نظروں میں وہ فرشتہ ہے
آدمی کی بساط اتنی سی
وقت کے ہاتھ میں کھلونا ہے
تو جو کیفیؔ ہے شاعر بے باک
کہہ غزل میں جو تجھ کو کہنا ہے
مزید غزلیں از کیف احمد کیفی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں