پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

جون صاحب بریلوی کی غزلیں — June Sahab Barelvi Ghazals

جون صاحب بریلوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آغاز نہیں یارو انجام سے ڈرتے ہیں (غزل)

آغاز نہیں یارو انجام سے ڈرتے ہیں

سو عشق و محبت ہم ڈر ڈر کے ہی کرتے ہیں

پہلے تو جو کہتے تھے ہر حال میں رہ لیں گے

وہ دیکھ کے حالات اب باتوں سے مکرتے ہیں

کیا خاک گزاریں گے وہ عمر محبت میں

اک عمر کا کہہ کر جو پل بھر ہی ٹھہرتے ہیں

بس جاتے ہیں جو دل میں اک بات سے ہی یارو

اک بات سے ہی اکثر دل سے وہ اترتے ہیں

یہ چارہ گری دیکھو مرہم کی جگہ یارو

بوسہ وہ ہمیں دے کر کم درد کو کرتے ہیں

کیفیت ایسی ہے کوئی مہرباں میرا نہیں (غزل)

کیفیت ایسی ہے کوئی مہرباں میرا نہیں

میں اکیلا ہوں یہاں کوئی یہاں میرا نہیں

آنے والوں میں نہ دیکھو آئے کتنے ہیں یہاں

لوٹتے قدموں میں دیکھو اک نشاں میرا نہیں

دل مرا قدموں تلے رکھتی ہو کیوں تم جان جاں

دل مرا معصوم ہے دل سخت جاں میرا نہیں

حال احوال اس کا پوچھو مت غزل کے درمیاں

ہم نشیں تو ہے وہ لیکن ہم زباں میرا نہیں

مجھ سے میرے دل کی اب بنتی نہیں ہے دوستو

میں یہاں موجود ہوں پر دل یہاں میرا نہیں

مزید غزلیں از جون صاحب بریلوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں