پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

جویریہ انجم بخت کی غزلیں — Joveriya Anjum Bakht Ghazals

جویریہ انجم بخت کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اک پیارا بچہ میں بھی ہوں (نظم)

اک پیارا بچہ میں بھی ہوں

آنکھوں کا تارا میں بھی ہوں

مرے ہمجولی اور ہم عمر

جب علم کی راہ پر چلتے ہیں

تو ایسے پیارے لمحوں میں

کیوں میرے چھوٹے ہاتھوں میں

کوئی ورق نہیں کوئی لفظ نہیں

اوزار ہیں بس سب لوہے کے

کیوں میرے کپڑے گندے ہیں

کیوں برسوں سے یہ ایسے ہیں

میں خود بھی تو اک پھول ہوں

ناں

پھر پھولوں کو کیوں بیچتا ہوں

میں صاحب کے نئے بوٹوں پر

کیوں صبح پالش پھیرتا ہوں

گر ایسا کرنا نہ چاہوں

کیوں مجھ پر ہاتھ پھر اٹھتا ہے

کیوں باغ کا ہر اک کانٹا ہی

میرے پیروں میں چبھتا ہے

پھولوں جیسا تو میں بھی ہوں

تاروں جیسا تو میں بھی ہوں

اے رب تیری اس دھرتی پر

چندا جیتا تو میں بھی ہوں

بس اتنا پوچھنا چاہتا ہوں

بس اتنا سوچتا رہتا ہوں

گر سب بچوں جیسا ہوں میں

تو بچہ کیوں نہیں لگتا ہوں

مزید غزلیں از جویریہ انجم بخت ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں